ایک نیوز : بریکس ممالک کے وزرائے خارجہ نے اپنے گروپ میں سعودی عرب سمیت نئے ممالک کو شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
بریکس میں برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ یہ گروپ مغربی اثر و نفوذ رکھنے والے اداروں سے خود کو دور رکھتے ہوئے عالمی آرڈر میں ’دوبارہ توازن‘ پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو روزہ کانفرنس کے درمیان اپنے کئی ہم منصبوں سے دو طرفہ بات چیت کی اور ’فرینڈز آف بریکس‘ کی میٹنگ جس کی تھیم ’باہمی تیز رفتار نمو، پائیدار ترقی، اور جامع کثیرالجہتی کے لیے شراکت داری‘ تھی میں بھی شرکت کی۔
سعودی وفد کے ایک بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ ’بیجنگ میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس معاہدے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے دو طرفہ اقدامات کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔‘
بریکس ممالک کی سعودی عرب کو بلاک میں شمولیت کی دعوت
Jun 03, 2023 | 21:23 PM