عازمین حج منفی پروپیگنڈا سے آگاہ رہیں، وزارت مذہبی امور

Jun 03, 2023 | 21:13 PM

ایک نیوز : وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کاکہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود حج کے مثالی انتظامات کیے ہیں۔ عازمینِ اور ان کے عزیزواقارب منفی پروپیگنڈا سے آگاہ رہیں۔

ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی کاکہنا تھا کہ  ’سوشل میڈیا پر حج کے حوالے سے بعض عناصر نے جعلی خبریں پھیلا کر عازمینِ حج خصوصاً پاکستان میں موجود ان کے عزیز و اقارب کو ذہنی اذیت اور پریشانی میں مبتلا کیا۔تحقیقات سے واضح ہوا ہے کہ اس پروپیگنڈا کا مقصد حکومت کی حجاج کرام کے لیے کی گئی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا، سیاسی مخالفت اور سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ کی دھمکیوں سے اضافی سہولیات کا حصول ہے۔

 سیکرٹری مذہبی امور کاکہنا تھا کہ  وزارت مذہبی امور کے معاونین حجاج پاکستانی عازمینِ کی مدد و رہنمائی کے لیے نہ صرف ہر جگہ موجود ہیں بلکہ تمام حالات و واقعات کا باریک بینی سے جائزہ بھی لیتے ہیں۔’چند افراد کی جانب سے اپنے مذموم مقاصد کے لیے سڑک کنارے گدے بچھا کر تصاویر کھینچنے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی کارروائی کو کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لیا گیا۔

مزیدخبریں