ایک نیوز :سعودی کھجوروں کی برآمدات میں اضافہ، چین بڑا خریدارنکلا۔پہلی سہ ماہی کے دوران 566 ملین ریال سے زیادہ مالیت کی کھجوریں برآمد کیں۔
قومی مرکز برائے کھجور نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب 111 ملکوں کو کھجوریں برآمد کر رہا ہے۔ چھ ممالک سرفہرست ہیں۔ سب سے زیادہ کھجوریں چین کو برآمد کی گئی ہیں۔ آسٹریا دوسرے، بیلجیئم تیسرے، ترکیہ چوتھے، روس پانچویں اور کینیڈا چھٹے نمبر پر ہے۔
اس سے قبل قومی مرکز برائے کھجور نے بتایا تھا کہ ’2016 سے 2022 تک کھجوروں کی برآمدات میں 121 فیصد اضافہ ہوا ہے.‘’سعودی عرب کی کھجوریں دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ برآمدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔‘
یاد رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں کھجوروں کا دیس مانا جاتا ہے۔ انواع و اقسام کی سعودی کھجوریں پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہیں۔
سعودی عرب تیل کے علاوہ دیگر اشیا برآمد کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔