80 سالہ سعودی مہم جو کئی چوٹیاں سرکرکےریکارڈ بنا چکے

80 سالہ سعودی مہم جو کئی چوٹیاں سرکرکےریکارڈ بنا چکے
کیپشن: An 80-year-old Saudi adventurer who has climbed many peaks has made a record

ایک نیوز:سعودی عرب کے 80 سالہ شہری اور سابق سفارتکارعبداللہ القویز نے ہائیکنگ کے میدان میں نئی نسل کو چیلنج  دیا ہےخود بھی کئی چوٹیاں سرکرکےریکارڈ بنا چکے ہیں۔

 ڈاکٹر عبداللہ القویز نے مہم جو کی حیثیت سے چیلنج بک میں اپنا نام ریکارڈ  کرایا ہے۔ انہیں ہائیکنگ کا جنون ہے اور اب بھی وہ پہاڑوں کی چوٹیاں سرکرنے کی مہم میں لگے رہتے ہیں۔
انہوں نے پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ ’عمر انسان کی خواہش کی تکمیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ عمر محض ایک نمبر ہے۔‘ 
معمرسعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’اپنی پوری زندگی دنیا کی سیاحت، پہاڑی چوٹیاں سرکرنے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے میں گزاری۔‘ ’تعلیم کے ابتدائی دور میں فٹ بال کا شوق تھا تاہم کسی ٹیم نے شامل نہیں کیا۔ فٹ بال کے شوق کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا۔‘ ’گزشتہ صدی کے چھٹے عشرے کے اواخر میں امریکہ جانا ہوا تو محسوس کیا کہ جب بھی گھروالوں کے ہمراہ شاپنگ سینٹر جاتا ہوں تھکاوٹ محسوس کرتا ہوں۔ پیروں اور کمر میں درد ہونے لگتا ہے۔‘
اسی دوران جوتوں کے ایک دکاندار نے میرے پیر دیکھ کر کہا کہ آپ کے فلیٹ فٹ ہیں۔ اس نے میرے جوتے میں اضافی سول لگایا۔ جس کے بعد مجھے چلنے پھرنے میں آسانی ہوئی۔