ایک نیوز :کراچی کے سرکاری کالجوں میں انٹر سال اول کے داخلوں کے لیے گزشتہ 23 برس سے رائج “مرکزی داخلہ پالیسی” یا (سی کیپ) کو دو دہائیوں بعد تبدیل کیا جارہا ہے۔
اب نئی پالیسی کے تحت انٹر سال اول کے داخلے 70 فیصد ضلعی بنیادوں پر جبکہ صرف 30 فیصد اوپن میرٹ پر ہوں گے۔
نئی پالیسی کے تحت اب اے ون گریڈ اور ڈی گریڈ میں میٹرک کرنے والے طلبا ایک ہی کالج اور ایک ہی کمرہ جماعت میں تدریسی عمل میں شامل ہوں گے اور زیادہ پرسنٹیج یا اے ون گریڈ کو داخلے دینے کے حوالے سے معروف سرکاری کالجوں میں اب سی، ڈی اور ای گریڈ میں میٹرک کرنے والے طلبا بھی داخلہ لے سکیں گے۔