ایک نیوز :افریقی ملک سینیگال میں اپوزیشن لیڈر کو دو سال قید کی سزا سنانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد کی ہلاک کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔
سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں اپوزیشن لیڈر کے حامیوں اورپولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل مظاہرین نے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگادی۔ حکومت نے حالات کنٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی ہے۔
خیال رہے کہ سینیگال کے اپوزیشن لیڈر کو عدالت نے گزشتہ روز نوجوانوں کو بدعنوان بنانے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔