ایک نیوز : امریکی حکام نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے دورہ چین کی تصدیق کردی۔
امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹرولیم برنز نے گذشتہ ماہ چین کا خفیہ دورہ کیا ہےتھا۔سی آئی اے ڈائریکٹر کے چین جانے کا مقصد امریکا اور چین کے درمیان رابطے بحال رکھنے کی کوشش تھا۔ یہ دورہ غیر اعلانیہ تھا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے دورے سے خاطر خواہ نتائج نہیں مل سکے۔
گذشتہ ماہ چین نے پینٹاگون کی جانب سے دونوں ممالک کے دفاعی سربراہان کے درمیان فون کال کی پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔
امریکا اور چین کے تعلقات حالیہ برسوں میں تناؤ کا شکار ہیں۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے رواں سال کے شروع میں چین کا دورہ روانگی سے چند گھنٹے قبل ہی منسوخ کر دیا تھا۔