ایران کا خلیجی ریاستوں کیساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ  

Jun 03, 2023 | 18:05 PM

ایک نیوز : ایران علاقائی استحکام کیلئے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کی منصوبہ کرنے لگا۔
ایرانی نیوی کے سربراہ رئیر ایڈمرل شہرام ایرانی کاکہنا ہے کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانےکا منصوبہ ہے جس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر اور عراق شامل ہوں گے۔ نیول الائنس میں پاکستان اور بھارت بھی شامل ہوں گے۔علاقائی ممالک نے سمجھ لیاہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔

اپنے انٹرویو میں ایرانی نیول چیف نے اتحاد کے قیام کی حتمی تاریخ نہیں دی ہے۔ تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات نے امریکی کی زیرقیادت بحری اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایران نے امریکا کی زیر قیادت 38 رکنی بحری اتحاد سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

مزیدخبریں