فوجی تنصیبات پرحملوں کا مقصد کرپشن چھپانا تھا،عطاتارڑ

Jun 03, 2023 | 17:59 PM

ایک نیوز :وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ مٹھی بھر شرپسندوں نے فساد برپا کیا۔فوجی تنصیبات پرحملوں کا مقصد کرپشن چھپانا تھا ۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا پریس کانفرنس کرکتے ہوئے کہنا تھا کہ 9مئی کے واقعات ملکی تاریخ میں اہمیت کے حامل ہیں وہ سیاہ ترین دن ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دشمن نے ہمت نہیں کی فوجی تنصیات کو نشانہ بنائیں گے۔ مٹھی بھر شرپسندوں لوگُ تھے جنہوں نے فساد برپا کیا۔60ارب روپے کی کرپشن کی ہو اور افواج پر حملہ ہوجائیں۔جھوٹ سنا سنا کر گونگا بہرہ اندھا کر دیا تھا کہ وہ اپنے لیڈر کےلئے سب کچھ کرنے کو تیار تھے۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی یو کے نے منی لانڈرنگ پر پاکستان کو 60ارب روپے دیا کہ خزانے میں جمع کروانا تھا۔60ارب روپے این سی اے والا پکڑ کر سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  کاکہنا تھا کہ شہزاد اکبر پاکستان آئیں کسی قسم کی ممانعت نہیں بھائی کی دیکھ بھال کریں کھانا اور دوائیں دیں۔

عطا تارڑ کاکہنا تھا کہ شہزاد اکبر بند لفافہ کابینہ میں لہراتے ہیں وزیراعظم کو کہتے منظور کریں تو ساٹھ ارب روپے کی کرپشن منظور کروا لیا۔

مزیدخبریں