مجسٹریٹ کا پرویز الٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنامذاق تھا،نگران وزیراطلاعات

Jun 03, 2023 | 17:52 PM

ایک نیوز :نگران وزیراطلاعات عامر میرکاکہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ کا پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سراسر مذاق تھاجج نے دلائل سنے بغیر ہی پرویز الہی کو ڈسچارج کر دیا۔

نگران وزیراطلاعات عامر میر کا پرویز الٰہی کے وکیل کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہنا تھاکہ رانا انتظار فیصلہ کریں کہ وہ پرویز الہی کے وکیل ہیں یا ہائیکورٹ بار کے صدر،وکلاء برادری کا نمائندہ کس منہ سے کرپشن کنگ کا دفاع کر رہا ہے۔رانا انتظار چند ٹکوں کے لیے پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو کے وکیل بن گئے۔ عمران خان نے خود پرویز الہی کو سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا۔

عامرمیرکاکہنا تھا کہ جج غلام مرتضی ورک کا فیس بک پیج پی ٹی آئی کی حمایت میں بھرا پڑا تھا۔ میں نے ٹویٹ کر کے بتایا تو موصوف نے فوراً پیج ڈیلیٹ کردیا۔دوبارہ جج کے فیس بک پیج کے سکرین شارٹس شیئر کر رہا ہوں۔ پرویز الہٰی کو میرٹ کی بجائے یوتھیا کنکشن پر ڈسچارج کیا گیا۔ انصاف کی کرسی پر بیٹھنے والے اپنا منہ کالا نہ کریں۔ سیاسی ورکرز بھی وکیل کے روپ میں بار کا پلیٹ فارم استعمال نہ کریں۔ ڈاکو کا دفاع کرنا ہے تو بار کے عہدے سے استعفی دیں۔ 

مزیدخبریں