ایک نیوز :رہنماپیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کاکہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں پارٹی کی پوزیشن اچھی ہے ۔کسی لوٹے کو نہیں لےرہے۔وہی لوگوں واپس آرہے جو ہمارے ساتھ تھے۔
رہنماپیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کابیان میں کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں پارلیمانی جمہوریت ہے۔پی ٹی آئی ووٹر اب پیپلز پارٹی کی طرف مائل ہو رہا ہے ۔بلاول بھٹو اور آصف زرداری نے ہمیشہ ذاتیات سے ہٹ کر ملک کی بات کی ہے ۔ملک میں اس وقت جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے ۔۔اب سیاسی سپیس کھل کر سامنے آگئی ہے ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب بلوچستان اور سندھ میں کم بیک کریں گی۔
مخدوم احمد محمود کامزید کہنا تھا کہ م لوگ اعتماد کرتے ہیں اقتدار میں ہو یا نہ ہو ۔ن لیگ سے سیٹ ارجسٹمٹ کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہیں۔پیپلز پارٹی کی طرف سے میں اور یوسف رضا گیلانی کمیٹی میں شامل ہے ۔
رہنماپیپلزپارٹی مخدوم احمد محمود کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو سوچی سھمجی سازش کے تحت ملک پر حملہ تھا ۔سیاست سے دور ہونا لیڈر شپ کی کمزوری ہیں ۔اکانومی میں ہمارے ملک میں اہم مسئلہ ہے۔سخت فیصلے کرینگے تو مسئلہ حل ہوگا ۔