ایک نیوز :سرائے عالمگیر سے سابق ضلعی ایڈیشنل سیکرٹری اکرام رضا نے پی ٹی آئی کوخیرباد کہہ دیا۔
اکرام رضا کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے اعلان لاتعلقی کرتا ہوں اور ضلعی عہدے سے مستعفیٰ ہوتا ہوں۔9 مئی کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔جو لوگ اس واقعہ میں ملوث ہیں انہیں سزا دینی چاہیے۔پاک فوج ہمارے ملک کا فخر ہے پاک فوج کے شہداء ہمارے سروں کا تاج ہے۔