عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ
کیپشن: Civil society protest for the release of Aafia Siddiqui

ایک نیوز :عافیہ صدیقی کی امریکہ میں نظر بندی کے خلاف سول سوسائٹی نے راولپنڈی میں لیاقت باغ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-03/news-1685795393-3193.mp4

 راولپنڈی میں لیاقت باغ پر مظاہرے میں سکول، کالجز اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں،عافیہ صدیقی کے حق میں نعرے بازی بھی درج تھے ۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے فوری اقدامات کرے۔دفتر خارجہ کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے، وہ حکمرانوں کی جانب سے اقدامات کی منتظر ہے۔