ترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان نے حلف اٹھالیا

Jun 03, 2023 | 17:20 PM

ایک نیوز :ترکیہ کے دوبارہ  صدر منتخب ہونے والے رجب طیب ایردوان نے حلف اٹھا لیا ۔

صدر ایردوان   2028 تک جاری رہنے والے  اپنے عہدے کا آج سے سرکاری طور پر آغاز کر رہے ہیں۔
 پہلی  تقریب دارالحکومت انقرہ میں ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں  منعقد ہوئی  جہاں پرایردوان کو صدارتی منصب کی اسناد پیش کی گئیں۔ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے عبوری اسپیکر کے طور پر، نیشنلسٹ موومنٹ پارٹی کے رہنما دولت  باہچےلی سب سے پہلے صدر ایردوان کوسرکاری مینڈیٹ پیش  کیا ۔  جس کے بعد رجب طیب ایردوان  نےجنرل اسمبلی میں حلف اٹھالیا۔
ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی میں ہونے والی تقریب میں دنیا بھر  میں  دلچسپی  لی جا رہی ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل یینز اسٹولٹن برگ ،وینزویلا کے صدر نکولس مادورو، وزیر اعظم شہباز شریف ، آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشنیان  نےصدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت  کی ۔ 
ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں صدر کی حلف برداری کی تقریب میں صومالیہ، الجزائر اور بلقان ممالک سے بھی  صدور نے شرکت کی جبکہ بعض ممالک کی نمائندگی ان کے وزرائے خارجہ  نے کی ۔

صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری میں امریکہ کی نمائندگی سفیر جیفری فلیک  جبکہ روس کی جانب سے ریاستی  پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاوف ولودن  نے تقریب میں شرکت کی ۔
صدر ایردوان غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے قصرِ چنکایہ میں  عشائیہ دیں گے۔جس کے بعد  صدر ایردوان کی نئی کابینہ کا اعلان متوقع ہے۔

مزیدخبریں