عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستاہوگیا

Jun 03, 2023 | 17:14 PM

ایک نیوز :عالمی مارکیٹ میں بڑی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہوگیا۔

 ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت1600روپے کمی کے بعد 2لاکھ31ہزار 400روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کمی کے بعد1لاکھ98ہزار388روپے ہوگئی۔

 عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا27ڈالر اضافے کے بعد 1978ڈالر کاہوگیا۔

مزیدخبریں