بی بی سی کو انٹرویو کےبعد پی ٹی آئی سربراہ کا بچنا نا ممکن ہوگیا،شرجیل میمن

Jun 03, 2023 | 16:38 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو انٹرویو کے بعد عمران خان کا بچنا نا ممکن ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی نے بی بی سی کو انٹرویو دیا، اس انٹرویو کے بعد ان کا قانون سے بچنا ناممکن ہوگیا ہے، اب کوئی عدالت انہیں نہیں بچا سکتی۔ عمران خان کی حکومت تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گئی تھی لیکن یہ انتشار پھیلا کر ریاست کو دھمکیاں دے رہے ہیں، ان کے خلاف بڑے بڑے کیسز موجود ہیں لہٰذا ان کی گردن میں قانون کا شکنجہ تنگ ہوتا جا رہا ہے۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لا رہے ہیں، لیاری ایکسپریس وے پر الیکٹرک بسیں چلائیں گے۔سندھ میں نگلیریا پھر سر اٹھارہا ہے، اس لئے عوام ناک میں پانی ڈالنے سے گریز کریں اور پانی میں کلورین ملا کر استعمال کریں کیونکہ نگلیریا وائرس ناک کے ذریعے دماغ تک پہنچتا ہے۔

مزیدخبریں