عدالت کا وائس چانسلرزکی تقرری کا عمل روکنے کا حکم

Jun 03, 2023 | 16:10 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائی کورٹ نے بھی  پنجاب کی جامعات میں وائس چانسلرزکی تقرری کا عمل روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج    جسٹس شاہد کریم  نے27 جون تک  حکم امتناعی جاری کردیا ہے۔درخواست گزار راجہ علی رضا نے پنجاب  کی جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کو چیلنج کیا تھا ۔راجہ علی رضا نے  آئین کے آرٹیکل 199 کے مطابق درخواست  دائر کی تھی۔درخواست ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد اسد بٹر اور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ دیبا تسنیم انور  کی وساطت سے دائر کی گئی۔

 درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ جامعات میں مستقل وائس چانسلر ز کی تقرری کا عمل الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ پنجاب  کی نگران حکومت نے 19 یونیورسٹیز میں وائس چانسلرز کی تقرری کا عمل شروع کررکھا  تھا اور ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سرچ کمیٹی نے22 مئی سے وائس چانسلرز کے انٹرویوز شروع کیے تھے ۔

قبل ازیں  22 مئی کولاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ   کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے  بھی اس کیس میں حکم امتناعی  جاری کررکھا ہے ۔

مزیدخبریں