چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کرنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 03, 2023 | 16:01 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر سعد پر تشدد  کرنے والے ملزمان کو7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے تشدد کرنے والے پانچوں ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔آنسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے  پولیس کی درخواست پر سماعت کی ۔تفشیش افسر کی جانب سے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔  جس پر عدالت نے ریمانڈ منظور کرتے ہوئےملزموں کو سات دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزموں میں خلیل احمد عمران خلیل کامران ولید اور میاں حسن شامل ہیں ۔

ڈاکٹر سعد سے اظہار یکجتی کیلئے چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر  بھی پیش ہوئے ، ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ ڈاکٹر سعد  کی کوئی  غلطی نییں تھی ملزموں نے بہمانہ تشدد کیا جس سے اسکی ناک ہڈی ٹوٹ گئی۔

مزیدخبریں