ایک نیوز: آشیانہ اقبال ریفرنس میں شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر عدالت نے دلائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے ریفرنس پر سماعت کی۔
کامران کیانی اور ندیم ضیاء پر فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے وکلاء کے دلائل مکمل کرلیے گئے۔ عدالت نے شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے سماعت 29 جولائی تک ملتوی کردی۔