جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤکیس، 89 ملزمان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 03, 2023 | 15:52 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: 9 مئی  جناح ہاؤس واقعہ میں ملوث 89 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نےجناح ہاوس توڑ پھوڑ جیلاو گھیرو کیس کی سماعت کی ۔ جس میں  پولیس نے 126 ملزمان کو کمرہ عدالت پیش کیا۔ جس میں سے پولیس نے 89 مرد افراد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ جس کو منظور کرتے ہوئے عدالت نے 89 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا  جبکہ 23 ملزمان کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا 126 میں سے 23 ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت نہیں ہو سکی جبکہ ے 89 ملزمان کی شناخت پریڈ میں شناخت ہوئی تھی۔

ملزمان مقدمہ نمبر 96/23 میں گرفتار کیے گئے تھے ۔ ملزمان جناح ہاؤس حملہ کے مقدمہ نمبر 96/23 میں ملوث ہیں ۔ ملزمان میں سلامت خاں ،نعیم اختر، مسعود جاوید، ابرار حسین،فرحان، قاسم وحید،طیب،نجم شاہد، محمد فیصل،عبداللہ وسیم،عامر گلزار ,انعام اللہ ,کاشف اور جنید شامل ہیں۔

مزیدخبریں