ایک نیوز: نادرا نے آنکھوں کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کا نیا نظام "آئرس" متعارف کرا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئرس شناختی نظام انگلیوں کے نشانات اور چہرے کی شناخت کے موجودہ نظاموں کے ساتھ استعمال کیا جائے گا۔ آنکھوں کے ذریعے شناخت میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بدولت یہ نظام انتہائی قابل اعتبار اور درست ہے۔
آنکھ کی پتلی کے گرد بنے دائرہ نما آئرس میں پوری زندگی کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔کم عمری میں کیا جانے والا سکین بھی عمر بھر کے لئے کسی فرد کی مستقل شناخت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔