ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ مس ایبرو اوزدمیر سے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ لیمک ہولڈنگ بورڈ کی سربراہ مس ایبرو اوزدمیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ میں ملاقات کی ہے۔ جس میں ملک میں تعمیراتی انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں دستیاب مواقع کی تلاش کے بارے میں تبادلہ خیال ہوا۔
Ms Ebru Ozdmeir chair of Board , Limak Holding called on PM Shehbaz Sharif to explore available opportunities in construction infrastructure and energy sector. Ms Ozdemeir will be coming to Pakistan with delegation soon to directly interact with the relevant stakeholders and… pic.twitter.com/zLqiOx6Drq
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) June 3, 2023
انہوں ںے مزید لکھا ہے کہ مس اوزدمیر پاکستان میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے براہ راست بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔ ان کے دورہ کا مقصد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے میں تعاون کیلئے مشترکہ منصوبوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ ملاقات میں مس اوزدمیر نے گلوبل انجینئرنگ گرلز (جی ای جی) پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلات بھی شیئر کیں۔
گلوبل انجینئرنگ گرلز پراجیکٹ نیکسٹ جنریشن کی خواتین انجینئرز، لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، رہنمائی اور کیریئر کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔ پاکستان میں یہ منصوبہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور ریاضی میں خواتین اور لڑکیوں کو تجربہ فراہم کرے گا اور انہیں اپنا کیریئر بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔