سیکیورٹی فورسز کا محکمہ زراعت کی مدد سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز

سیکیورٹی فورسز کا محکمہ زراعت کی مدد سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز
کیپشن: Security forces start olive plantation campaign with the help of agriculture department

ایک نیوز: سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور تیراہ(ضلع خیبر) میں محکمہ زراعت خیبر پختونخواہ کے تعاون سے زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا۔ مہم کا مقصد " پاکستان میں کمرشل پیمانے پر زیتون کی کاشت کو فروغ دینا" ہے۔

تفصیلات کے مطابق مہم کو بہتر موسمی حالات میں پیوند کاری کے ذریعے زیتون کی پیداوار کو بڑھانا ہے۔ مہم میں قدرتی طور پر پائے جانے والے زیتون کی پیداوار کو بہتر بنانے کے لیے جنگلی زیتون کی پیوند کاری شامل ہے۔

مہمند میں مجموعی طور پر 2216 زیتون کے درخت لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 5029 جنگلی زیتون کے درختوں کی پیوند کاری بھی کی گئی ہے۔ جن میں مجموعی طور پر 13,950 بیج بوئے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کل 1000 اطالوی Arbequina Olive Stem کی پیوند کاری کی جا رہی ہے تاکہ آنے والے سالوں میں پیداوار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں بڑی تیزی سے کام جاری ہے۔ تاکہ کم سے کم مدت میں بہتر نتائج حاصل کئے جا سکیں۔