ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہبازگِل نے بطور امریکی شہری خودکوپی ٹی آئی کا فارن ایجنٹ رجسٹرکرالیا۔
تفصیلات کے مطابق شہباز گِل نے خود کو امریکا کے فارن ایجنٹ رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹر کرایا جس کے بعد امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے شہباز گل کو رجسٹریشن نمبر جاری کردیا گیا ہے۔
شہباز گل نے پی ٹی آئی کےلیے امریکا میں ملاقاتوں اور فنڈریزنگ کی تفصیلات سے ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس کو آگاہ کردیا ہے، انہوں نے اس سال 19 اپریل تا9 مئی امریکا میں پی ٹی آئی کے لیے 9 ملاقاتوں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔
شہباز گل نے امریکی رجسٹریشن دستاویزات میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی اداروں کوپاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدارکی خلاف ورزیوں سےآگاہ کروں گا، میں امریکی پاکستانیوں اور امریکی سینٹرز سے ملاقاتیں کروں گا، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور جسٹس ڈپارٹمنٹ میں بھی ملاقاتیں کروں گا۔