ایک نیوز: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔ نگران وزیراعلیٰ نے ون ونڈو آپریشن پر 3دن میں تمام کارروائی مکمل کرنے کاحکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کو اراضی مالکان کے زیر التواء واجبات کی قانون کے مطابق ادائیگی کی جائے۔ نگران وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایل ڈی اے اراضی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائے۔
نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ پنجاب میں 11سپورٹس کمپلیکس بنائے جا رہے ہیں۔ 2 سپورٹس کمپلیکس مکمل ہوچکے ہیں۔
اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کو چلانے کے لئے نجی شعبے کی خدمات لینے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹریز ہاؤسنگ، خزانہ، لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن/ ڈی جی ایل ڈی اے، گورننگ باڈی کے ممبران، ایم ڈی واسا اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔