ہاشم ڈوگر کا پاک فوج سے خواتین کی عام معافی کے اعلان کا مطالبہ

Jun 03, 2023 | 13:42 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار خواتین کی عام معافی کا اعلان کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں ہاشم ڈوگر نے لکھا ہے کہ پاک فوج کو چاہیے کہ خدیجہ شاہ اور صنم جاوید جیسی تمام خواتین کیلئے عام معافی کا اعلان کردیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ آپ بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ قوم آپ کے ساتھ تھی اور رہے گی۔ 

مزیدخبریں