ایک نیوز: پی ٹی آئی کے سابق رہنما ہاشم ڈوگر نے پاک فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث گرفتار خواتین کی عام معافی کا اعلان کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک ٹوئٹ میں ہاشم ڈوگر نے لکھا ہے کہ پاک فوج کو چاہیے کہ خدیجہ شاہ اور صنم جاوید جیسی تمام خواتین کیلئے عام معافی کا اعلان کردیں۔
پاک فوج کو چاہئیے کہ خدیجہ شاہ اور صنم جاوید جیسی تمام خواتین کے لئیے عام معافی کا اعلان کر دیں۔ آپ بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ قوم آپ کے ساتھ تھی اور رہے گی
— Hashim Dogar (@ColhashimDogar) June 2, 2023
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ آپ بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔ قوم آپ کے ساتھ تھی اور رہے گی۔