سینیگال : اپوزیشن لیڈر کو سزا سنانےپر ہنگامے، فوج طلب، 9 افراد ہلاک

Jun 03, 2023 | 13:01 PM

ایک نیوز: افریقی ملک سینیگال میں اپوزیشن لیڈر کو دو سال قید کی سزا سنانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے، پرتشدد مظاہروں میں 9 افراد کی ہلاک کے بعد فوج طلب کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں اپوزیشن لیڈر کے حامیوں اورپولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔مشتعل مظاہرین  کی جانب سے کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگادی۔جس کے بعد حکومت نے حالات کنٹرول کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگادی ہے۔

واضح رہے کہ سینیگال کے اپوزیشن لیڈر کو عدالت نے گزشتہ روز نوجوانوں کو بدعنوان بنانے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں