وڈیروں نےکراچی پر قبضہ کرلیا،مردم شماری چیلنج کریں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

Jun 03, 2023 | 12:53 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں مردم شماری کا عمل متنازع ہے،مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، وڈیرے اور جاگیردار کراچی پر قبضہ کیےہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کی تصدیق کا عمل خفیہ رکھا جا رہا ہے، ایک کروڑ 92 لاکھ کی گنتی کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔کراچی کی گنتی ساڑھے تین کروڑ سے زائد ہے، نادرا بھی یہ بتاتا ہے کہ کراچی کی آبادی تین کروڑ ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں دھاندلی کو عدالت میں چیلنج کریں گے، وڈیرے اور جاگیردار کراچی پر قبضہ کیےہوئے ہیں،کسی ایک آدمی کو بھی نہ کم گنا جائے اور نہ ہی زیادہ، یہ ہمارے مینڈیٹ، نمائندگی اور ملازمتوں کا مسئلہ ہے اگر اس پر ڈاکہ پڑے گا تو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس جرم میں شامل سب کو عیاں کریں گے، اب 15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا اعلان کیا، الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے کہنے پر اتنی جلدی کر رہی ہے،بلاول بھٹو نے دھمکی دے کر کہا تھا وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے، بلاول کی پارٹی نے وہ حلقہ بندیاں کی جس کے نتیجے میں ووٹرز پر فرق پڑا۔

مزیدخبریں