ریٹائرڈ رینجرز اہلکار کی بازیابی کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Jun 03, 2023 | 12:41 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے رینجرز کا ریٹائرڈ اہلکار بھی پر اسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ اہلکار کی بازیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں رینجرز کے ریٹائرڈ اہلکار کی اہلیہ نے دہائیاں دیں کہ ریٹائرڈ رینجرز اہلکار سلطان محمود کو چشتی نگر سے موٹر سائیکل سمیت لاپتا کردیا گیا، چھوٹے بچے ہیں شوہر کو تلاش کرنے کیلئے کہاں جاؤںَ

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں پولیس سراغ لگا لے گی، ہم نے رینجرز کو بھی تلاش میں مدد کرنے کا کہہ دیا ہے۔عدالت عالیہ نے سلطان محمود کا سراغ لگانے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے اور رینجرز حکام کو بازیابی کیلئے پولیس سے تعاون کا حکم دیا ہے ،سندھ ہائیکورٹ نے معاملے کی دو ہفتوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

مزیدخبریں