ایک نیوز: چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی او پی ڈی میں ہڑتال تیسری روز بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق چلڈرن ہسپتال میں لواحقین کی جانب سے ڈاکٹر پر تشدد کرنے کے وجہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہسپتالوں او پی ڈیز بند بند ہیں جس کی وجہ سے مریض رل گئے ہیں۔ جناح ہسپتال، میو ہسپتال ،سروسز ،چلڈرن سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں میں احتجاج جاری ہے/
ینگ ڈاکٹرز نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وزیر صحت اس معاملہ کا نوٹس لیں ،ڈاکٹرز پر تشدد نا قابل قبول ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ معاملے کا نوٹس نہیں لیا گیا تو احتجاج جارہی رہے گا۔