فیکٹ چیکر: راول ڈیم میں آبی حیات کی موت کے ذمہ دار ٹھیکیدار نکلے

Jun 03, 2023 | 11:36 AM

ایک نیوز: گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ اسلام آباد کے راول ڈیم میں نامعلوم افراد نے زہریلا کیمیکل ملادیا۔ جس کی وجہ سے آبی حیات کی ایک بڑی تعداد ہلاک ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق واقعہ راول ڈیم پر پیش آیا جہاں زہریلا کیمیکل ملا کر ہزاروں آبی حیات مار دی گئیں۔ پانی میں زہریلا کیمیکل ملانے کے الزام میں ڈیم کے قریب سے 2 مشتبہ افراد کو  گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف  آبی حیات مارنے کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔ 

حقیقت:

راول ڈیم میں زہریلا کیمیکل ملانے سے آبی حیات کی موت کا معاملے کی اصل حقیقت ایک نیوز سامنے لے آیا۔ راول ڈیم انتظامیہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ڈیم میں کیمیکل ملایا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق ہر سال جون میں یہ معاملہ پیش آتا ہے۔ جس کا مقصد ٹھیکداروں کی جانب سے خسارہ ظاہر کر کے ٹھیکے میں کمی کروائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیم سے بڑی تعداد میں مچھلیاں اور ڈیم سے پانی پینے والے پرندے مردہ پائے گئے ہیں۔ راول ڈیم میں پہلے بھی کرنٹ اور گرنیڈ کے ذریعے مچھلیوں کو مارنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

مزیدخبریں