ایک نیوز: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے خلاف آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزامات کیس میں فرد جرم ایک مرتبہ پھر عائد نہ ہو سکی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز پیش ہوئے۔ شیخ رشید کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
ملزم کے وکیل سردار شہباز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو بھی گرفتار کرنے کے لیے پولیس سرگرم ہے، وہ ضمانت پر ہیں اور کسی کیس میں مطلوب نہیں۔
وکیل سردار شہباز نے استدعا کی کہ شیخ رشید موجودہ صورتِ حال میں پیش نہیں ہو سکتے، استثنیٰ دیا جائے۔
بعد ازاں عدالت نے شیخ رشید کے خلاف فرد جرم کی کارروائی پھر مؤخر کر کے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔