ایک نیوز:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک روز میں سارے مسائل حل نہیں ہوسکتے، ملک کو ملکر مشکلات سے نکالیں گے,کچھ لوگوں کا شوق ہے کہ ملک ڈیفالٹ کر جائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سےعام آدمی پر بوجھ پڑا ہے،کوشش ہے جو بھی وعدے ہوں پورے ہوں، پاکستان میں سیاسی عدم استحکام سب سے زیادہ نقصان کرتا ہے۔ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ملکی معیشت مشکل کا شکار ہے لیکن بہتری کی امید ہے، کچھ لوگوں کو شوق ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوگا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کی لانگ ٹرم بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، کوشش ہے کہ غیرملکی ادائیگیاں وقت پر کریں۔ہمیں گھبرانے کی ضرورت نہیں,مشکل ترین اصلاحات ہم کر چکے ہیں،بجٹ کے بعد بھی پاکستان میں طویل مدتی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائیں گے.
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ مسائل سے نمٹنے کےلئے وقت درکار ہے،فیصلہ ہوا تھا کہ سیاست کو بھلے نقصان ہو معیشت سنبھالنی ہےتاہم سوئچ آن آف کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی، ہمیں تمام مسائل اس لئے درپیش ہیں کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے.