پینشن کے منتظر ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری

Jun 06, 2023 | 08:26 AM

ایک نیوز: پینشن کے منتظر ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری۔ پنجاب کی نگران کابینہ نے پنجاب سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 16 واں اجلاس ہوا جس میں سول سروس پینشن رولز میں ترمیم کی منظوری دے گئی جس کے بعد ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد 65 فیصد پینشن کی فوری ادائیگی یقینی ہوگی، جب تک پینشن کے مکمل کاغذات تیار نہیں ہوتے تب تک 65 فیصد پینشن ملتی رہے گی۔

کابینہ اجلاس میں پنجاب میں سڑکوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچانے کے لیے ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت زیادہ وزن والے ٹرالرکو سڑک پر آنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں