جون کےمہینے میں ماہرین نےکس ستارےکیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی

جون کےمہینے میں ماہرین نےکس ستارےکیلئےخطرےکی گھنٹی بجادی
کیپشن: In the month of June, experts sounded the alarm bell for the star

ایک نیوز:2023 کا تقریباً آدھا سال گزر چکا ہے اور جون کے مہینے کیلئے اجرام فلکیات کے ماہرین نے کچھ پیشگوئیاں کی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق جس طرح ماہرین نے اس ماہ برج جوزا، سنبلہ، حوت اور قوس کو خوش قسمت ترین ستارے قرار دیا تھا، وہیں ماہرین نے ستاروں کی روشنی میں ایک ستارے کیلئے اس ماہ خطرے کی گھنٹی بجائی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ایک ستارے کیلئے یہ مہینہ آسان نہیں بلکہ کافی مشکل ہوگا۔
آئیے جانتے ہیں وہ ایک ستارہ کون سا ہے؟
برج دلو: 
فلکیات کے ماہرین نے برج دلو کو اس مہینے خبردار کیا ہے کہ انہیں اس ماہ انتہائی سنبھل سنبھل کے قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
جون کے آغاز سے ہی ان افراد کو کچھ ایسی غیر معمولی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوگا، اس کے علاوہ بہت سے ایسے کام جو یہ لوگ کرنے کے خواہشمند ہیں ان میں رکاوٹ آسکتی ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ دلو کے افراد کو غیر ضروری کسی سے بحث میں پڑنے کی ضرروت نہیں ہے، امید ہے کہ جون کے بعد ان کا اچھا وقت شروع ہوجائے گا۔