گمشدہ اشیاء ڈھونڈنے والا روبوٹ تیارکرلیاگیا

گم شدہ اشیاء ڈھونڈنے والا روبوٹ تیارکرلیاگیا
کیپشن: A robot for finding lost items has been developed

ایک نیوز: کمال ہوگیا، سائنس دانوں نے ایک ایسا روبوٹ بنا لیا ہے جو بڑی تیزی سے گمشدہ چیزوں کے مقام کا تعین کر سکتا ہے اور اس طرح گمشدہ اشیاء دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہیں، یہ روبوٹ بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے گمشدہ اشیاء کو ڈھونڈ کر باہر نکال سکتا ہے۔
میسا چوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT) کے ماہرین نے ایک ماڈل تیار کیا ہے جس کے روبوٹک بازو ہیں جس کے ہاتھ پر ایک کیمرہ ہے اور اس کے ساتھ ریڈیو انٹینا فریکویسی ہے، یاد رہے کہ ریڈیو فریکونسی ہر قسم کی سطح پر سفر کر سکتی ہے، مال چوری ہونے سے بچنے کیلئے ایئر لائنز بھی انہیں استعمال کرتی ہیں تاکہ مسافروں کے سامان کی گزر گاہ کا پتہ چل سکے۔
ایم آئی ٹی کے ایک اسسٹنٹ پروفیسر کا کہنا ہے کہ ایسے روبوٹس کا ہونا جو بکھری ہوئی چیزوں کے ڈھیر سے نیچے گمشدہ اشیاء کو تلاش کر لے، آج کی صنعت کیلئے نہایت ضروری ہیں، محققین کے مطابق ایک دن ان کا نظام ایک ویئر ہاؤس میں بھی چیزوں کے ڈھیر سے بہت کچھ تلاش کرنے میں کامیاب ہوگا، کار بنانے والے پلانٹ میں ضروری اجزا نصب بھی کئے جا سکیں گے، اس کے علاوہ ان ضروری اجزا کی شناخت بھی ممکن ہوگی، مزید برآں ایک ضعیف آدمی کی گھر کے کاموں میں مدد بھی کی جاسکتی ہے۔
محققین نے روبوٹ کو سکھانے کیلئے اعصابی نیٹ ورک کو استعمال کیا جس کا مقصد روبوٹ کی رفتار کو بہتر بنانا تھا، مختلف ہدایات کی روشنی میں اس کی تربیت کی جاتی ہے، اس سے ہمارا دماغ بھی بہت کچھ سیکھتا ہے، ہمیں اپنے والدین اور اساتذہ کی طرف سے تحسین کی شکل میں بہت کچھ ملتا ہے، اسی طرح ہمیں کمپیوٹر گیمز بھی ’’انعامات‘‘ دیتی ہیں، سیکھنے میں بھی یہی کچھ ہوتا ہے۔
MIT کے ایک اور پروفیسر کا کہنا تھا کہ ’’ہم ایجنٹ کو غلطیاں کرنے دیتے ہیں یا پھر کوئی کام درست کرنے دیتے ہیں پھر اس کے بعد ہم نیٹ ورک کو سزا دیتے ہیں یا انعام، یہی وہ طریقہ ہے جس سے نیٹ ورک کچھ سیکھتا ہے، آر ایف یوزٹن سسٹم کیلئےپیش کارکردگی ایلگورتھم کو انعام دیا گیا جب اس نے ان حرکات کو محدود کر دیا جو اسے کسی گمشدہ شے کے مقام کا تعین کرنے میں کرنی پڑتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس فاصلے کو بھی محدود کر دیا جو اسے اس چیز کو اٹھانے کیلئے طے کرنا پڑا، جب ایک دفعہ سسٹم درست جگہ کی شناخت کر لیتا ہے تو پھر اعصابی نیٹ ورک آر ایف اور تصویری معلومات کو اکٹھا کر کے استعمال کرتا ہے، اس سے اسے اس بات کا اندازہ ہو جاتا ہے کہ روبوٹک بازو کو کب چیز کو اپنے قابو میں کرنا ہے، یہ نظام گمشدہ چیز کے لیبل کو بھی جانچ لیتا ہے تاکہ یہ یقین ہوجائے کہ اس نے درست شے کو اٹھایا ہے۔