ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف،ترک صدررجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ترکیہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورہ پرترکیہ پہنچ گئے،انقرہ ایئرپورٹ پرترک وزارت خارجہ کےاعلیٰ حکام،پاکستانی سفیراورسفارتی حکام نےوزیراعظم کااستقبال کیا۔
وزیراعظم کےہمراہ وفدمیں وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اورطارق فاطمی شامل ہیں،وزیراعظم شہبازشریف،ترکیہ کےصدررجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے،وزیراعظم ترکیہ میں سرمایہ کاروں اوربزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔