جرمنی میں ٹرین حادثہ، تین ہلاک، 60 زخمی

Jun 03, 2022 | 18:55 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: جرمنی میں مسافر ٹرین پٹڑی اتر گئی، بوگیاں الٹنےسے تین مسافر ہلاک اور 16سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کواسپتال داخل کرادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ٹرین جنوبی جرمنی سے میونخ جارہی تھی کہ کہ بویرین سکائی ریزارٹ کے قریب گارمش قصبے کے قریب پہنچتے ہی پٹڑی سے اتر گئی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے رہائشی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹرین کےاکثرمسافراسکول کے طلبا تھے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والےکل مسافروں کی تعداد 60 سے زائد ہے۔ ٹرین حادثے کے بعد ٹرینوں کی آمد ورفت روک دی گئی ہے۔
مزیدخبریں