کے ایس سی ہنڈرڈ انڈکس نے42،250.28 پوائنٹس سے کاروبارکا آغاز کیا تاہم دو گھنٹے بعد ہی 755 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈکس ریڈ زون میں جا پہنچا ۔ بینکنگ ، سیمنٹ اور فرٹیلائزر سیکٹرز ٹاپ منفی سکیٹرز تھے۔ اور جمعہ کی نماز کے وقت تک مارکیٹ 1086 پوائنٹس گر گئی تھی۔
دن کے اختتام تک کے ایس سی ہنڈرڈ انڈکس 923 پوائنٹس یا 2.23 فیصد کی کمی کے بعد 41،314.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔
جے ایس گلوبل کے عہدیدار محمد وقاص غنی کا کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس اور پی ڈی ایل کے نفاذ کے ذریعے پٹرولیم قیمتوں میں مزید اضافہ افراط زر کو 19 فیصد تک لے جائے گا
ایکسچینج میں تقریبا 22 225 ملین شیئرز کا کاروبار ہوا ، 347 میں سے 268 سکریپس کی قدر میں کمی ، صرف 67 ترقی ، اور 12 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دوسری طرف دنیا بھر کی ایکویٹی مارکیٹوں میں بھی ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ خام تیل کی قیمتیں کم ہوئیں WTI خام تیل کی قیمت 0.29 فیصد گر کر 116.53 ڈالر جبکہ برینٹ خام تیل 0.20 فیصد کمی سے 117.38 ڈالر پر آگیا۔