کمپنی نے ایپ کے نچلے حصے میں اس وقت موجود چیٹس، اسٹوریز اور پیپل ٹیبز کے ساتھ اب کالز ٹیب کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔
بظاہر اس تبدیلی کا مقصد میسنجر کو واٹس ایپ کے انداز کی میسجنگ اور کالنگ ایپ بنانا ہے۔
اس نئے فیچر سے قبل صارفین کو جس فرد کو کال کرنا ہوتی تھی اس کے نام کی چیٹ ونڈو اوپن کرکے کال بٹن کو کلک کرنا ہوتا تھا۔
مگر اس نئے فیچر سے چیٹ ونڈو کھولے بغیر ہی دوستوں کو کال کرنا ممکن ہوگا اور ان لوگوں کے لیے زیادہ مددگار ہوگا جو میسنجر میں کالنگ فیچرز سے زیادہ واقف نہیں۔
میٹا کے مطابق میسنجر میں آڈیو اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2020 کے بعد سے 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ واٹس ایپ، وائبر یا دیگر ایپس کے مقابلے میں میسنجر ایسی ایپ ہے جس میں کالز کرنے کے لیے کسی فون نمبر کی ضرورت نہیں ہوتی۔