بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی دنیا کے آٹھویں امیر ترین شخص قرار دیے جانے کے بعد گوتم اڈانی نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کے اعداد و شمار سے ظاہر ہے کہ مکیش امبانی کے اثاثوں کی مالیت 99.7 ارب ڈالر ہے جبکہ گوتم اڈانی کی مالیت 98.7 ارب ڈالر ہے۔
بامبے سٹاک ایکسچینج میں مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں 6.79 فیصد اور سال 2022 میں 16.61 فیصد کا اضافہ ہوا۔
ارب پتی شخصیات کی دولت پر نظر رکھنے والے بلومبرگ بلیئن ایئر انڈکس کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 3.59 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گوتم اڈانی کی دولت میں مجموعی مالیت 2.96 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔
دنیا بھر کی امیر ترین شخصیات کا جائزہ لیں تو امریکی کمپنی ایمازون کے مالک جیف بیزوز کے بعد ٹیسلا کے مالک ایلون مسک امیر ترین شخص ہیں۔