موٹرسائیکل بھی مڈل کلاس کی پہنچ سے باہر، قیمتوں میں بڑا اضافہ

Jun 03, 2022 | 16:47 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کو اور بڑا دھچکا ۔ ہنڈا اورسوزوکی کے بعد جاپانی موٹرسائیکل کمپنی یاماہا نے مختلف ماڈلز کی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا۔
دوماہ کے اندر یاماہا نے تیسری بار موٹرسائیکلوں کی قیمتیں بڑھائی ہیں۔
وائی بی زیڈ 125کی قیمت میں 21 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت دو لاکھ 10 ہزار پانچسو سے بڑھ کر دو لاکھ 31ہزار 500 ہوگئی ہے ۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 22 ہزار پانچسو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 48 ہزار پانچسو ہوگئی ہے۔ اوروائی بی آر 125 کی قیمت میں 23 ہزار کا اضافہ ہونے سے بائیک کی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 55 ہزار ہوگئی ہے ۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت میں 23 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 42 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 65 ہزار ہوگئی ہے اسی طرح وائی بی آر 125G لمیٹڈ ۔ کی قیمت میں 23 ہزار پانچسو کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 68 ہزار پانچسو ہوگئی ہے۔
مزیدخبریں