رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔
سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے عمرے کے لیے کسی ٹریول ایجنٹ کی مدد کے بغیر الیکٹرانک درخواست دینے کی سہولت کا افتتاح کر دیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوءے ڈاکٹر توفیق کا کہنا تھا کہ نئے طریقہ کار کے تحت عمرے کا ویزا صرف 24 گھنٹے میں جاری ہو جائے گا۔سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین تمام کام براہ راست کر سکیں گے جن میں مکہ میں ہوٹل کی بکنگ سمیت ٹرانسپورٹ سروسز کی خدمات حاصل کرنا بھی شامل ہو گا۔ جبکہ ویزے کی مدت میں تین ماہ تک توسیع کرائی جاسکے گی۔
سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والے زائرین کو سعودی عرب کے کسی بھی شہر میں جانے کی اجازت ہوگی۔