فوج سے تعلقات میں غلط فہمیاں ہیں تو دور کرنی چاہئیں، شیخ رشید

Jun 03, 2022 | 13:09 PM

Suhail Ahmad
ایک نیوز نیوز: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فوج سے تعلقات میں غلط فہمیاں ہیں تو ہمیں دور کرنی چاہییں۔
عوامی مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اب عمران خان سڑکوں پر ہوگا، یہ حکومت نہیں چل سکتی چاہے ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لے، حکومتیں سدا نہیں رہتیں۔
وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللّٰہ نے ملک میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے، رانا ثنااللّٰہ نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر خارجہ ابھی تک بیرون ملک دوروں پر ہیں، اپنے دفتر نہیں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ’’باپ’’ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہوگا یہ کیا ہو گیا ہے۔
انہوں کہا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور وہ جب کال دیں گے تو اس میں شرکت کریں گے۔فوج ہماری عظیم فوج ہے۔ فوج ہماری جانثار فوج ہے۔ ہمارا کسی سے جھگڑا نہیں بنتا۔ یہ خود بخود فیل ہونے جا رہے ہیں۔ یہ آرکیٹیکٹ ہے جو اس کا ڈیزائنر ہے اس نے اس کا ماسٹر پلان بنایا ہے، اس نے عمران خان کی بڑی خدمت کی ہے۔ جتنے ہمارے حلقے کمزور تھے۔ اتنے ہمارے حلقے مضبوط ہوگئے ہیں۔اب یہ مہنگائی کو بھگتیں۔ اب عمران خان سڑکوں پر ہوگا اور یہ آگے آگے ہوں گے۔

مزیدخبریں