پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز9 تا 24 جون ابو ظہبی میں کھیلے جائیں

Jun 03, 2021 | 16:13 PM

admin
ابوظہبی پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول سامنے آگیا ، )پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا آغاز 9 جون سے ہونے جارہاہے جو کہ 24 جون تک ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچز کا جزوی شیڈول جاری کر دیا گیاہے تاہم مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ کوالیفائر اور ایلیمینیٹر ون سمیت ایونٹ کے دوران چھ ڈبل ہیڈرزکھیلے جائیں گے ، پاکستانی وقت کے مطابق میچزرات نو بجے شرو ع ہوں گے تاہم ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہو گا ، ڈبل ہیڈرز والے روزدوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہو گا۔

پی سی بی کا کہناتھا کہ ٹورنامنٹ کے بقیہ میچزکا مکمل شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز نو جون سے شروع ہونگے جبکہ لیگ کا فائنل 24 چوبیس جون کو کھیلا جائے۔

واضح رہے کہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو آٹھ جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔


مزیدخبریں