ایک نیوز:لاہورمیں یوایچ ایس کےباہرمیڈیکل کےطلباکواحتجاج کرنامہنگاپڑھ گیا۔
تفصیلات کےمطابق پولیس نےمیڈیکل طلباکواحتجاج کرنےپریونین کےصدرڈاکٹر حسن بلوچ اور دیگر میڈیکل کے طلبا کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کےمطابق پولیس نے میڈیکل کے طلبا کودھکم پیل کے ساتھ تشدد کیا ،میڈیکل کے طلبا دو گھنٹے تک یو ایچ ایس کے سامنے سراپا احتجاج بنے رہے ۔
میڈیکل طلبا کاکہناتھاکہ کسی نے مذاکرات نہیں کیے ہمارا مطالبہ تھا کہ غیر جانبدار پیپرز کی ری چیکنگ کی جائے۔یو ایچ ایس لاہور کی ظالمانہ پالیسیوں اور امتحانات کی چیکنگ میں بے ضابطگیوں کی گئیں ہیں۔