وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمحکمہ خوراک ان ایکشن

وزیراعلیٰ کی ہدایت پرمحکمہ خوراک ان ایکشن
کیپشن: Food Department in action on the direction of the Chief Minister

ایک نیوز: وزیراعلیٰ پنجاب مر یم نواز کی ہدایت پر محکمہ خوراک کا گراں فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، مصنوعی مہنگائی میں ملوث تین ملز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
تفصیلات کےمطابق صوبہ بھر میں مجموعی طور پر647  فلور ملز، آٹا ڈیلرز اور ریٹیل شاپس کی چیکنگ کی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں دھوکہ دہی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3 ملز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔

صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کاکہناتھاکہ قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کریک ڈاؤن سے قیمتوں میں کمی آئی۔ صوبائی دارالحکومت میں دھوکہ دہی اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث 3 ملز کیخلاف کارروائی کی گئی۔ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 لاکھ کے جرمانے عائد جبکہ1 فلور مل کا لائسنس معطل کیا گیا ہے۔
 صوبائی وزیر خوراک کا مزیدکہنا تھا کہ ریکارڈ میں ردوبدل اور پرانے تھیلوں پر نئی قیمت کی لیبلنگ پائی گئی۔ آٹا تھیلوں پر تاریخ اجراء کی لیبلنگ نہ کرنے، بوگس ریکارڈ کی فراہمی اور آٹے کی پروڈکشن تناسب سے کم ہونے پر کارروائی کی گئی۔ ملتان ڈویژن میں 108، ڈی جی خان 86، بہاولپور 56، راولپنڈی 82، گجرات 65 اور سرگودھا میں 73 مقامات چیک کیے گئے۔ گوجرانوالہ ڈویژن میں 52، فیصل آباد 65، لاہور 32 اور ساہیوال میں 28 پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی۔ 
بلال یاسین کاکہناتھاکہ سازگار حالات میں آٹے کی مصنوعی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ محکمہ خوراک مسلسل فیلڈ آپریشن میں مصروف ہے۔ عام مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بڑھنے سے عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔