غیرمنصفانہ ٹیکس،تنخواہ دارطبقےنےعدالت سےرجوع کرلیا

Jul 03, 2024 | 22:54 PM

ایک نیوز:بجٹ میں غیرمنصفانہ ٹیکس کی وجہ سےتنخواہ دارطبقےنےسپریم کورٹ میں درخواست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق بجٹ میں تنخواہ دارطبقےپرٹیکس کی بنیادپرمعاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا۔ تنخواہ دار طبقے اتحاد کی جانب سے غیر منصفانہ ٹیکس عائد ہونےپر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست چار شہریوں کی جانب سے لکھی گئی ہے ۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ سپریم کورٹ غیر منصفانہ ٹیکس کے معاملے پر از خود نوٹس لے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ تنخواہ دار طبقے پر عائد غیر منصفانہ ٹیکس کے سنگین مسئلے کی طرف توجہ دی جائے، منصفانہ ٹیکس کو بحال کی جائیں، غیر فعال ٹیکس دہندگان اور غیر رسمی شعبوں پر ٹیکس کے نفاذ کے لیے اقدامات کی جائیں، تنخواہ دار طبقے اور تمام ٹیکس دہندگان کے حقوق کا تحفظ کرے۔

مزیدخبریں