سہ فریقی اجلاس،وزیراعظم شبہازشریف،ترکیہ صدراورآذربائیجان کےصدرکی شرکت

سہ فریقی اجلاس،وزیراعظم شبہازشریف،ترکیہ صدراورآذربائیجان کےصدرکی شرکت
کیپشن: The tripartite meeting was attended by Prime Minister Shahbaz Sharif, the President of Turkey and the President of Azerbaijan.

ایک نیوز:قازقستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر پاکستان،ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی سربراہی سمٹ کا افتتاحی اجلاس ہوا،وزیر اعظم شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام حیدر علییف نے شرکت کی ۔
 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان،ترکیہ اورآذربائیجان سہ فریقی سمٹ کے افتتاحی اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ،اسے تینوں برادر مسلم ممالک کے درمیان تعلقات کیلئے اہم پیشرفت قرار دیا۔

 وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔
 وزیر اعظم نے سہ فریقی تعاون کو مزید مضبوط اور کثیر جہتی بنانے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے اقتصادی، توانائی، سیاحت، ثقافتی، تعلیمی، ٹیکنالوجی اور اختراع، صحت کی دیکھ بھال اور ماحولیاتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی  کے تمام شعبوں میں شراکت داری کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذر بائیجان اس سے قبل وزرائے خارجہ، پارلیمنٹ کے اسپیکرز اور دفاعی عملے کی سطح پر سہ فریقی مشاورت کر چکے ہیں۔